وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد: اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور عمران خان کورونا وائرس اور ایل اوسی صورتحال پرارکان کو اعتماد میں لیں جبکہ دورہ لاہور اور کراچی سمیت دیگرامورپر بھی بات چیت ہوگی

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسدعمر اور آصف محمودگورایہ نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی تھی جبکہ شرکا نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدجاری رکھنے پراتفاق کیا تھا۔
وزیراعظم نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تمام پاکستانی بزرگ، دل اور شوگر کےامراض والوں کا خاص خیال رکھیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف جانیں قربان کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوہیلتھ کیئر ورکرز پر فخرہے، قوم کومشکل حالات کاسامناکرنےوالےہیلتھ ورکرزکااحساس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے