ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی ملاقات، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا، جہاں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے ان کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی رینجرز نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی، جس میں کراچی میں جاری آپریشن اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ سندھ بھر میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

25 مئی سے 27 مئی, تک کراچی میں ہیٹ ویو, جاری رہنے, کا خدشہ

25 مئی سے 27 مئی تک کراچی میں ہیٹ ویو جاری رہنے کا خدشہ

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 مئی سے 27 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے