احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد کے دستی بم سے حملہ

احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد کے دستی بم سے حملہ

کراچی: لیاقت آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کا کہنا تھا کہ ’دستی بم کا حملہ انجمن اسلامیہ گرلز اسکول میں قائم احساس پروگرام کیمپ میں ہوا

ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم نے تصدیق کی کہ ایک شخص کو مردہ حالت میں جبکہ 4 کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
کراچی پولیس میڈیا سیل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے میں 30 سالہ کاشف جاں بحق جبکہ 26 سالہ سلیم، 40 سالہ روشن، 29 سالہ زیشان، 28 سالہ فیضان، 50 سالہ نارائن، 52 سالہ صابر، 20 سالہ ایمل خان اور ایک رینجرز کے سپاہی مانور زخمی ہوئے۔
گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ ’انتہائی افسوس کا مقام ہے، احساس کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا‘۔
دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے، نہ جانے کس کو احساس پروگرام سے تکلیف ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے