حکومت نے بی این پی مینگل کومنانے کافیصلہ کرلیا ،ٕ اتحادیوں کےخدشات

حکومت نے بی این پی مینگل کومنانے کافیصلہ کرلیا ،ٕ اتحادیوں کےخدشات

اسلام آباد: حکومت نے بی این پی مینگل کومنانے کافیصلہ کرلیا ،ٕ اتحادیوں کےخدشات پر وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اسدعمر،پرویزخٹک،اسدقیصر،شفقت محمود، بابراعوان شریک ہوئے

وزیر اعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانےکی ہدایت کرتے ہوئے پرویزخٹک کواتحادیوں کےخدشات دورکرنےکاٹاسک دے دیا۔
اجلاس میں بی این پی مینگل سےہونے والےمذاکرات اوررابطوں پربریفنگ دی گئی اور بی این پی مینگل کے 6مطالبات کےنکات پرعملدرآمدکاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جن نکات پرعمل نہیں ہواانکی وجوہات بی این پی مینگل سےشیئر کی جائے اور بی این پی مینگل سےدوبارہ باضابطہ رابطہ کیا جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی اہم ہیں،خدشات دور کئےجائیں گے۔
بی این پی مینگل نے گزشتہ روز حکومتی اتحاد سے علیحدگی کااعلان کیا تھا، پارٹی سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کر رہے ہیں تاہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے