9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر پیٹرول بحران پیدا کیا

9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر پیٹرول بحران پیدا کیا

اسلام آباد: پیٹرول بحران پر وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر پیٹرول بحران پیدا کیا

اسٹوریج میں پیٹرول ہونے کے باوجود یکم جون سے پیٹرول کی سپلائی محدود کی گئی۔
تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کے مصنوعی بحران میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم نے بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیٹرول بحران پر بنی ’فیول کرائسز کمیٹی‘ کو پیٹرولیم کمپنیوں نے چیلنج کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کمپنیوں کے وکیل نے کہا کہ اوگرا خود ریگولیٹر ہے، وفاقی وزیر کو فیول کرائسز کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار نہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں ایف آئی اے کو شامل کرنا بھی غیرقانونی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئل کمپنیوں کی درخواست پر وزارت توانائی، اوگرا، فیول کرائسز کمیٹی اور ایف آئی اے کو 25 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد یکم جون سے مختلف شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی، پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث متعدد پیٹرول پمپس بند جب کہ جو کھلے ہوئے تھے وہاں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ہونے والے پیٹرول بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم عمرایوب خان سے واقع کی رپورٹ طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے