اے ڈی خواجہ کا تبادلہ میرٹ کا خون ہوگا، ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ کا تبادلہ میرٹ کا خون ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی زندگی اپنے بچوں، بہن، ڈاکٹر عاصم، انور مجید اور ایان علی کے گرد گھومتی ہے، آصف صاحب ان سب سے باہر نکلیں۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کرپشن اور دہشت گردی کے بجائے وزارت عظمیٰ کی باتیں کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے سندھ میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے