کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ

کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ

کراچی:  ادویات ساز ادراوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ملی بھگت سے ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ کرونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن ایکٹیمرا اور ڈیکسامیتھازون کی قیمتوں میں ایک سو گنا اضافہ

ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے کہ ادویات کی قلت اور نرخوں کے اضافے کے ذمہ دار ہول سیل ادویات فروش نہیں بلکہ ادویات ساز کمپنیاں اور ان کے مخصوص سٹریبیوٹرزہیں۔
زبیر میمن صدر ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن کے غائب ہونے کا نوٹس لے۔ انجکشن بلیک کرنے والے عناصر کو پکڑا جائے اور انجکشن میڈیسن مارکیٹوں کو بھی سپلائی کی جائے۔
ادویات کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹوں میں ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کو ئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، کمپنیوں نے مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ہول سیلرز کو بھی یہ ادویات پوری قیمتوں میں سپلائی کی جارہی ہے اور ہول سیلرز مقررہ قیمت پر ہی فروخت کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے