کرپٹ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر عبرت کی ایسی مثال بنایا جائے

کرپٹ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر عبرت کی مثال بنایا جائے

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جام اکرام اللہ دھاریجو اور سردار محمد بخش خان مہر نے ملاقات کی اور محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ صنعت سے متعلق بریفنگ دی

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، سندھ میں جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپٹ افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ان کو انجام تک پہنچا کرعبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔
چیئرمین پی پی پی نے جام اکرام اللہ دھاریجو کو ہدایت دی کہ صنعت کاروں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں، اور صوبے بھر کی صنعتی زونز کے انفرا اسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے