پاکستان نےغیرمستقل ارکان کےانتخاب میں بھارت کیخلاف ووٹ دیا

پاکستان نےغیرمستقل ارکان کےانتخاب میں بھارت کیخلاف ووٹ دیا

نیویارک: بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا۔ بھارت کا انتخاب آئندہ دو سال کیلئے ہوا۔ ووٹنگ کے دوران بھارت نے 193 میں سے 184 ووٹ حاصل کئے

بھارت کے علاوہ آئرلینڈ،میکسیکواورناروےبھی دوسال کیلئےسیکورٹی کونسل کےغیرمستقل رکن منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت کی حمایت نہیں کرسکتے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارت سلامتی کونسل کےممبرشپ کیلئے اہل نہیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے دور میں پاکستان نے گزشتہ سال بھارت کی حمایت کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل کی نشست کیلئے بھارت کی توثیق کی تھی تاہم موجودہ کشیدہ حالات کے مد نظر پاکستان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بھارت کیخلاف ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے