کورونا سےمتاثرہ علاقوں میں آج شام سات بجے سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہو گا

کورونا سےمتاثرہ علاقوں میں آج شام سات بجے سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہو گا

کراچی: چھ اضلاع میں کورونا سےمتاثرہ علاقوں میں آج شام سات بجے سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہو گا، لاک ڈاؤن پندروہ روز کے لئے 18 جون سے 2 جولائی تک نافذ العمل رہے گا

محکمہ صحت حکومت سندھ اورڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹس کا تعین کیا گیا اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لاک ڈاﺅن کے فیصلہ کے بارے میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا اور ہدایت کی ڈپٹی کمشنرز،پولیس،محکمہ صحت کے تعاون سے موثرعملدرآمد کرائیں۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پابندی والے علاقوں میں کسی شخص کو بغیر ماسک آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ان علاقوں میں گھر سے نکلنے کی صرف ایک شخص کو اجاز ت ہوگی ، گھرانے کا ایک شخص قومی شناختی کارڈ دکھاکر کر ضروری کھانے پینے یا فارمیسی خریدنے کے لئے باہر نکل سکے گا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں تمام کاروبار کسی امتیاز کے بغیر بند رہیں گے، صرف گروسری اور فارمیسی کی دکانوں کو حکومت سندھ کے یکم جون کے نوٹی فیکیشن کے مطابق کاروبار کی اجازت ہو گی جبکہ دیگر صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے، کھانے پینے کی کسی بھی قسم کی اشیا کی ہوم ڈیلوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، رکشہ، بس، ٹیکسی کری،اوبر ایرلفٹ ، ایس بلیو وی ایل سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کورنگی میں یوسی2مخدوم بلاول،قیوم آباداےاوربی،اللہ والاٹاؤن کےعلاقے ، کورنگی میں یوسی2میں ناصر کالونی،پی این ٹی،دارلسلام کےعلاقے ، لانڈھی ٹاؤن میں یوسی9کےعلاقے36بی،عوامی کالونی،پاورہاؤس اور ملیرٹاؤن میں یوسی1کےمومن آباد فیز3 ، ایس ون 35ماڈل کالونی ، جعفرباغ،نشتر اسکوائر شامل ہیں۔
شاہ فیصل ٹاؤن میں یوسی7میں ملت ٹاؤن،الفلاح سوسائٹی اورملیرہالٹ کے علاقے ، ملیرٹاؤن میں یوسی9میں سی اےاےکالونی،کینٹ بازار،اولڈاقبال آباد، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی5یوسیز، یوسی کراچی کنٹونمنٹ میں ڈولی کھاتہ کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
یوسی کھاراد 3میں لی مارکیٹ ، یوسی صدر8میں برنس روڈ،ایم اےجناح روڈ،صدر،اردوبازارکےعلاقے بھی لاک ڈاؤن کی جانےوالی جگہوں میں شامل ہیں جبکہ یوسی فیز6کےعلاقےخیابان بدراورخیابان محافظ ، یوسی لیاری میں آگرہ تاج اوربہارکالونی کوبھی لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں2یوسیز، گلبرگ کےعلاقے جوہرآباد، نارتھ کراچی میں باب غازی اپارٹمنٹ سیکٹر11ای کی کچھ گلیاں، انار کلی مارکیٹ میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ میں6یوسیز ، یوسی5کےعلاقےگلشن معمار،خدا کی بستی فیز2کی متاثرہ یوسیز ، یوسی3اسلام نگر،نیول کالونی سیکٹر 4 ،یو سی 5سعید آباد میں ایریا5جی،5جےاوراے3، یوسی4میٹرول میں بلاک3،فرنٹیئرکالونی میں سیکٹر5،4مالاکنڈاسپتال،اسماعیلی کواٹر جبکہ کرسچن کالونی کےمتاثرہ علاقوں کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
گلشن ٹاؤن کی11یوسیزاورجمشید ٹاؤن کی6یوسیزکوبھی بندکرنےکافیصلہ کیا گیا،گلشن ٹاؤن یوسی1میں محمدعلی سوسائٹی،یوسی2بہادرآباداوربلاک14، یو سی 4 عیسیٰ نگری،یوسی6بلاک13،یوسی7میں گلشن جمال،یوسی8میں13ڈی 2 ، یوسی9کےبلاک7،یوسی10میں بلاک14،15،11اورگلستان جوہربلاک2، یو سی 12میں سچل گوٹھ اوررابعہ پیٹل بھی بند ہوگا۔
لاک ڈاؤن کی جانےوالی جگہوں میں یوسی13میں صفورہ،یوسی14میں روفی لیک ڈرائیوان،گلستان جوہربلاک13، جمشیدٹاؤن میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، طارق روڈاوربلاک 6، یوسی7میں پی ای سی ایچ ایس بلاک6اور2،یوسی8میں بلتی محلہ ، یوسی10میں مارٹن کواٹرز، فاطمہ جناح کالونی ، یوسی11میں جماعت خانہ، جہانگیرروڈ کواٹرز نمبر2،جہانگیرروڈنمبر1، یوسی11میں تین ہٹی اوربجلی گراونڈ کے علاقے شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ملیرکی6یوسیزکوبھی بندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، یوسی 3کےروڈنمبر9اورکمرشل مارکیٹ ایریا، گلشن حدیدیوسی6میں فیز1اور2کی کمرشل مارکیٹ ، یوسی5جعفرطیارہ میں جناح اسکوائرکمرشل مارکیٹ کاایریا، یوسی ایک مظفرآبادمیں ڈی ایریا،اولڈایریا،جیکب لائن،مجیدکالونی سیکٹر1اور2، یوسی 3 داؤدچورنگی کمرشل مارکیٹ سے89پیٹرول پمپ تک اور یوسی4مین قائدآباد،گوشت گلی،مرغی خانہ،تمام موبائل مارکیٹ کا حصہ شام سات بجے لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے