عمران فاروق قتل کیس: 3 ملزمان کو عمر قید

عمران فاروق قتل کیس: 3 ملزمان کو عمر قید

اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنا دیا گیا

عدالت نے ملزمان کو قتل کی سازش، معاونت اور سہولت کاری کیس پر عمر قید کی سزا دینے کے ساتھ ہی عمران فاروق کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
یہ بات مدِ نظر رہے کہ قتل کی واردات لندن میں ہوئی تھی لیکن چونکہ ملزمان کا تعلق پاکستان سے تھا اس لیے مقدمہ پاکستان کی عدالت میں چلایا گیا۔
پاکستان میں مقدمہ چلانے کی صورت میں برطانوی حکومت کو سزائے موت پر اعتراض تھا جس پر پاکستان نے برطانوی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے