نادیہ جمیل ایک بار پھر اسپتال میں داخل

نادیہ جمیل ایک بار پھر اسپتال میں داخل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل اپنے علاج کے لیے ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں

نادیہ جمیل نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ اسپتال کے کمرے میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی ہے۔
نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’دس گھنٹے بعد مجھے اسپتال کے ایک کمرے میں داخل کیا گیا ہے جہاں میرے لیے بیڈ کے ساتھ تکیہ اور کمبل موجود ہے اورمیں اس کے لیے اللّہ تعالیٰ کی شُکر گزار ہوں۔‘
نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے، بس اتنا جانتی ہوں کہ ڈاکٹرز کو میرے اندر انفیکشن کا شبہ ہوا ہےاور وہ نہیں سمجھتے کہ یہ انفیکشن کوویڈ 19 ہے۔
اداکارہ نے اپنی کیفیت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دل کی دھڑکن تیز ہوتی جارہی ہے، میں نے ابھی تک کچھ نہیں کھایا ہے، مجھے متلی محسوس ہورہی ہے اور ٹانگوں میں بھی تکلیف ہے لیکن میں پھر بھی اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے اُس کا تخلیق کیا گیا خوبصورت آسمان دیکھ سکتی ہوں۔‘
مجھے اُمید ہے کہ بہت جلد مجھے گرم کھانا اور پانی دیا جائے گا جب تک میں اس نرم بستر کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔‘
نادیہ جمیل نے کورونا کی وجہ سے اسپتالوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوویڈ 19 نے واقعی اسپتالوں کو مغلوب کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے