وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس

کراچی: سندھ حکومت کے مطابق سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے جسے آج سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافےکی منظوری دی ہے۔
صوبے کے بجٹ سے متعلق و زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریبوں، کاشتکاروں، نوجوانوں، سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ رکھا ہے۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اس لیے ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ متوازن بجٹ پیش کریں۔
سندھ بجٹ دستاویز 2020-21 میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 209 ارب روپے اور زرعی شعبے کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق کورونا کے سدباب کے لیے 5 ارب، تعلیم کے لیے 23 ارب روپے، صحت کے لیے 28 ارب اور آبپاشی کے لیے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے