اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا

نیویارک: اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، بھارت سیکورٹی کونسل کے ایشیا پیسفک گروپ سے غیرمستقل رکینت کا امیدوارہے

یہ سیٹ انڈونیشیا کی رکنیت مکمل ہونے پرخالی ہوئی ہے۔پانچ غیرمستقل رکن ممالک کا انتخاب دوسال کے لئے کیا جائے گا، غیرمستقل ارکان کا انتخاب عام طورپراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں خفیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے باعث طریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔
طریقہ کار کے مطابق رکن ممالک طے کردہ وقت اورمقام پرووٹ کاسٹ کریں گے، ووٹنگ کے لئے ایک سے زیادہ مقامات پرہوگی۔
اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کو سیٹ حاصل کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں جبکہ بھارت آخری بار 2010 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کی ممبرشپ کےلئےایک مرحلہ ہوتا ہے، بھارت سلامتی کونسل کا ممبربن بھی گیا تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی، بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے