لولیا وینتر بھی سلمان خان کے لیے گنگنانے لگیں

ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان کی قریبی دوست لولیا وینتر نے تقریب میں ’’لگ جا گلے‘‘ گانا گاکر سب کو حیران کردیا لیکن یہ گانا لولیا نے سلمان خان کے لیے گایا ہے یا نہیں یہ لولیا ہی جانتی ہیں۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان کی قریبی دوست لولیا وینتر جو ان دنوں معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار ہمیش رشمیا کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں لولیا اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور بہت جلد لولیا کا نیا البم بھی آنے والا ہے ، گزشتہ دنوں لولیا ہمیش رشمیا کے ساتھ ایک تقریب میں اس وقت نگاہوں کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے اپنی آواز میں لتا مینگیشکر کا مشہور گانا ’ لگ جا گلے‘ گاکر سب کو حیران کردیا۔

دبنگ خان اور رومانیہ کی ماڈل کے درمیان کیمسٹری کے تو کافی چرچے ہیں اور کئی بار دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں، بھارتی میڈیا میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ لولیا نے گانا سلمان خان کے لیے گایا ہے اور ان کے دل میں آج بھی سلمان کے لیے بے پناہ محبت ہے تاہم لولیا نے گانا سلمان خان کے لیے گیایا یا کسی اور کے لیے یہ لولیا ہی بہتر جانتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے