معروف ریسلر گولڈبرگ نے ریسلنگ کا میدان چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاس اینجلس: ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 33 میں معروف ریسلر انڈرٹیکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گولڈ برگ نے بھی ریسلنگ کا میدان جنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسل مینیا 33میں اپنے حریف بروک لیسنرز سے مقابلہ ہارنے کے بعدگولڈ برگ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں 13 سال بعد واپسی کا موقع دینے کے لیے میں سب کا شکرگزار ہوں لیکن ہوسکتا ہے کہ مداح مجھے ممکنہ طور پر آخری بار رنگ میں دیکھ رہے ہیں۔میں اب بھی وہی لڑکا ہوں لیکن میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور میری ساری توجہ میری فیملی کی طرف ہے لیکن اگلے ہی لمحے گولڈ برگ نے یہ بھی کہا کہ شاید ایسا نہ بھی ہو کیوں کہ زندگی میں کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے، کیا پتہ مجھے مستقبل قریب ڈبلیو ڈبلیو ای میں دوبارہ واپسی کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے