تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 6 سے بڑھا کر 8 روپے کر دی

تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 6 سے بڑھا کر 8 روپے کر دی

لاہور:خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 سے15 روپے کر دی گئی، بعض تندوروں پر سادہ نان 15 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، تندور مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث انھیں روٹی مہنگی کرنی پڑی ہے

جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں سختی سے کہا تھا کہ کسی کو نان روٹی کی قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے، اس اضافے کا کوئی جواز نہیں، صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اضافہ کرنے پر کارروائی کرے، انتظامیہ بھی نان روٹی کی مقررہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنائے۔
عثمان بزدار نے نان اور روٹی کے نرخوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر نان، روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اور زائد نرخ وصول کرنے پر کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے