پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 223 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جن شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ان میں شانگلہ، سوات اور مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، بالا کوٹ اور بٹگرام شامل ہیں۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بلوچستان کے شہر تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات واپس

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات واپس

پشاور: مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی کے معاملے پر کے پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے