ٹوئٹر نے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ٹوئٹر نے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے

سوشل میڈیا کمپنیز اپنے پلیٹ فارم پر پرویپگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور حال ہی میں ٹوئٹر نے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے مبینہ طور پر پرویپگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے ہزاروں اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔
ٹوئٹر نے پرویپگنڈا کرنے والے 32 ہزار 242 اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں، کمپنی کے مطابق پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق چین، روس اور ترکی سے ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بتایا کہ معطل کیے جانے والے اکاؤنس میں 23 ہزار اکاؤنٹ چین سے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بند کیے جانے والے اکاؤنٹس ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں اور کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص مؤقف پھیلا رہے تھے۔
ٹوئٹر جعلی معلومات اور افواہوں کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور آئے روز نئی پالیسی اور فیچر کو اپنی ایپ میں بھی شامل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے