”عامر خان اپنی نئی فلم میں اس اداکارہ کو شامل کرنا چاہتے ہیں“ معروف اداکار کی بیٹی کا نام سامنے آ گیا

نئی دہلی:  سیف علی خان کی بیٹی سے متعلق کافی عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں ، کبھی کہا جاتا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی فلم سے کریں گی تو کبھی یہ خبر بھی سامنے آتی ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ اپنی پہلی فلم بنائیں گی۔ لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامرخان اور امیتابھ بچن کی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں ہیروئن کا کردار سارہ علی خان ادا کریں گی۔

 

اس فلم کیلئے اور بھی بہت سی اداکاراﺅں کے نام سامنے آ چکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، وانی کپور اور فاطمہ ثناءشیخ قابل ذکر ہیں تاہم رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان اس فلم میں نیا چہرہ متعارف کرانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ان کی نگاہ انتخاب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان پر جا ٹھہری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے