پاکستانی کے راشد نسیم نے ایک منٹ میں زیادہ مکے مار کر بھارت کو عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا

کراچی: پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارتی کو عالمی ریکارڈسے محروم کردیا ہے۔ت فصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارت کے جے یانت ریڈی کے ایک منٹ میں 352 مکے مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اورایک منٹ میں 377 مکے مارنے پر راشد نسیم دوبارہ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔ راشد نسیم نے اس سے قبل 333 مکے مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو بھارت کے جے یانت نے توڑ دیا تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی راشد نسیم کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم ماتھے سے43 ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے