21 جون کو پاکستان میں چاند گرہن ہوگا

21 جون کو پاکستان میں چاند گرہن ہوگا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جون کو پاکستان میں چاند گرہن ہوگا جو ملک بھرمیں دیکھا جاسکے گا اس متعلق محکمہ موسمیات نے بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہونگے، سورج گرہن صبح 8 بجکر 46منٹ پرشروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پرمکمل سورج گرہن ہوگا چاند سورج کومکمل طورپر ڈھک دے گا، جس کا اختتام دوپہر2 بجکر34 منٹ پرہوگا۔
سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بنے گا، سورج گرہن کی زیادہ شدت سکھر،لاڑکانہ کے گرونواح میں ہوگا، اسلام آباد 81.99، لاہور91.19، کراچی 91.53، پشاور79.44 فیصد سورج گرہن ہوگا، کوئٹہ 87.93، گلگت74.88، مظفرآباد 79.96،سکھر98.78 اورگوادرمیں 97.8فیصد سورج گرہن ہوگا۔ سینٹرل افریقہ، کانگو، ایتھوپیا، نادرن انڈیا اورچین میں بھی دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے