آج کا بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے اطمینان کا باعث ہوگا

آج کا بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے اطمینان کا باعث ہوگا

لاہور: پنجاب کے ممکنہ بجٹ کے حوالے سے اپنے تازہ بیان میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری شعبے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں

ٹیکس ریلیف بزدار حکومت کا انتہائی مثبت اقدام ہے، کرونا جیسی وبا نے تمام ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکے گا۔
پنجاب کا بجٹ 15 جون(آج) کو پیش کیا جائے گا، صوبائی بجٹ کا حجم 2220ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز کی گئی ہے، جبکہ جاری اخراجات کے لیے 1780ارب روپے مختص کی جاسکتی ہے۔نجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 337 ارب اور زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے، بجٹ کی تیاری میں شعبہ صحت اور تعلیم ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کے لیے 125 ارب دینے اور اسپیشلائز ڈہیلتھ کو 7فیصد اضافے سے 130ارب دینے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے