متحدہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی جماعت ہے، عوام کو تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا، عارف علوی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ متحدہ کوئی سیاسی نہیں ہے بلکہ دہشت گردوں کی جماعت ہے، عوام کو اگر صحت تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات چاہیئے تو انہیں ان مفاد پرست حکمرانوں کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا، تحریک انصاف اس لئے میدان میں نکلی ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، سندھ کا صوبہ وسائل سے مالا مال ہے مگر حکومت کی نااہلیوں کے باعث یہ مسائلتسان بنا ہوا ہے۔ گلستان جوہر کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یہی حال رہا تو بہت جلد سندھ میں بھی پی پی پی اور زرداری ٹولے کا صفایا ہو جائے گا۔ جلسہ عام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ جلسہ عام سے حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، جے پرکاش اوکرانی، ڈاکٹر مسرور سیال، ڈاکٹر نیاز شیخ، علی میر جت، عبدالرسول بلالی اور دیگر رہنماؤں نےبھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے