راحت فتح علی خان نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دعائیہ کلام

راحت فتح علی خان نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دعائیہ کلام

دعائیہ کلام میں جہاں راحت فتح علی خان کو پرسوز آواز میں کلام پڑھتے دکھایا گیا ہے، وہیں خانہ کعبہ سمیت دیگر مذہبی مقامات کی تصاویر بھی دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر والی لوگوں کی تصاویر کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے

’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے دعائیہ کلام میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں ہونے والی اموات اور پریشانیوں کو تصاویر کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔
’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کی شاعری قمر ناشاد نے لکھی ہے جب کہ دعائیہ کلام کو نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے۔
گانے کو سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے اور ویڈیو کی ہدایات سلیم احمد خان نے دی ہیں، گانے کو راحت فتح علی خان کے یوٹیوب چینل سمیت دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔
راحت فتح علی خان نے مذکورہ دعائیہ کلام سے قبل بھی متعدد کلام و نعت و حمد جاری کیے ہیں۔
راحت فتح علی خان نے بطور قوال اور گلوکار کیریئر کی شروعات کی تھی اور انہوں نے گزشتہ سال قوالی کا ایلبم بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم تاحال انہوں نے قوالی کا نیا ایلبم ریلیز نہیں کیا۔
کورونا کی وبا کے دنوں میں راحت فتح علی خان سمیت دیگر گلوکاروں و موسیقاروں نے بھی دعائیہ کلام جاری کیے ہیں.
گزشتہ ماہ مئی میں ہی پاکستان و امریکا سمیت دنیا کے 7 ممالک کے 40 فنکاروں و گلوکاروں نے امید دلاتے دعائیہ کلام کو جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق احمد یوسفی آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے زندہ ہیں

مشتاق احمد یوسفی آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے زندہ ہیں

کراچی: مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923ء کو جے پور راجستھان (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے