بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

پی سی بی کی جانب سے 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جب کہ پہلی مرتبہ 9 ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کٹگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
‏سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی اے ،بی اور سی کٹگری کی کھلاڑیوں کے ماہانہ ریٹینر شپ میں بالترتیب 33، 30 اور 25 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے جب کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو اگلے سیزن کے لیے کپتان بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
ویمن کرکٹ ٹیم  کی کپتان بسمہ معروف نےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان برقرار رکھ کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس اعتماد سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، بورڈ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔
بسمہ معروف نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنا ہمیشہ ایک اعزاز رہا ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو مزید بہتری کی طرف لے کر جاؤں اور ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل ہو، نئی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ ملنا خوش آئند ہے، اس سے دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افرائی ہو گی اور وہ متحرک ہوں گی، عمیہ سہیل اور انعم امین کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کی خوشی ہوئی۔
پہلی مرتبہ ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے جو کہ قابل ستائش ہے، اس سے نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی شکست پر عبد الرزاق بھی بول پڑے

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت ورلڈکپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے