جنوبی بیجنگ کی گوشت مارکیٹ سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ

جنوبی بیجنگ کی گوشت مارکیٹ سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ

چین: بیجنگ کے جنوبی علاقے میں واقع گوشت مارکیٹ سے کورونا کے کیسز سامنے آنے پر 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے

جنوبی بیجنگ کی گوشت مارکیٹ سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 6 کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد متاثرہ مارکیٹ کے قریب بچوں کے 9 اسکولوں کو فوری بند کردیا گیا ہے۔
مقامی گوشت مارکیٹ کے چیئرمین نے مارکیٹ سے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وائرس درآمد شدہ مچھلی کو کاٹنے کے بورڈز سے سامنے آیا ہے۔
حکام نے کیسز سامنے آنے کے بعد گوشت کی دو مارکیٹوں کو فوری طور پر بند کردیا ہے جب کہ راتوں رات سپر مارکیٹس اور دیگر مارٹس سے درآمدی مچھلی کا اسٹاک ہٹوادیا گیا ہے۔
جن دو گوشت مارکیٹوں کو بند کیا گیا وہاں پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کے روز کورونا کا نیا کیس رپورٹ ہوا اور متاثرہ شخص کی شہر سے باہر کوئی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے جب کہ متاثرہ شخص میں کورونا کی تشخیص کے بعد ہی اگلے روز مزید 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
چین میں ہفتے کے روز تک کورونا کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 6 کیسز دارالحکومت بیجنگ کے مقامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے