وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا

وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے بجٹ سے متعلق نوجوانوں کیلئے بیان میں کہاہے کہ حکومت نےہر طبقے کےلئے ریلیف فراہم کرتے ہوئے مثالی بجٹ پیش کیا

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کےباوجودنوجوانوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، وزیراعظم نےکامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم ادائیگی بڑھانےکی ہدایت کی، ہنرمند افراد کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔
پہلی بارنوجوانوں کو روزگار کےلئے اتنی بڑی رقم کیش میں دی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام بینک نوجوانوں کو قرض کی سہولت فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کو زیادہ مراعات دینے کی ہدایت کی ہے، ایک بارپھر 100 ارب روپےکی رقم براہ راست نوجوانوں میں تقسیم ہوگی، معاشی ٹیم نے نوجوانوں کیلئے قرض ادائیگی میں انٹرسٹ ریٹ کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ا کامیاب جوان کااگلہ مرحلہ بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، نوجوان بہترین بزنس پلان اورکاروباری سوچ سےآگےآئیں، حکومت مشکل مالی حالات کے باوجود نوجوانوں سے زیادہ تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے