جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15جون سے

جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15جون سے

کراچی: وفاقی اْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 26 ویںاجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15،جون سے کیا جائے گا اور جن شعبہ جات میں آن لائن کلاسز میں مشکلات درپیش ہیں ان کی آن لائن تدریس جلد از جلد شروع کردی جائیں گی۔
اجلاس میں اکیڈمک کونسل نے 2013 و 2017 سلیکشن بورڈز منعقد کرنے کی منظوری دی گئی، منی ریسرچ پروجیکٹ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے لیے نیا اشتہار جاری کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔
وفاقی اْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 26 ویںاجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15،جون سے کیا جائے گا اور جن شعبہ جات میں آن لائن کلاسز میں مشکلات درپیش ہیں ان کی آن لائن تدریس جلد از جلد شروع کردی جائیں گی۔
آن لائن تدریس کے لیے جامعہ کے تینوں کیمپسزکے اساتذہ کو گوگل میٹنگ، زوم اور ایل ایم ایس پر ٹریننگ کے کئی سیشن کرائے جا چکے ہیں تاکہ اساتذہ کو آن لائن تدریس میں کوئی دشواری کا سامنانہ ہو، اساتذہ اپنے گھر یا دیگر مناسب مقامات سے آن لائن کلاس لے سکیں گے اورکسی ضرورت کی صورت میں اپنے شعبہ جات کے دفاتر، تدریسی کمروں یا اس مقصد کے لیے جامعہ میں فراہم کیے جانے والے مقامات کا استعمال بھی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے

سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے

کراچی: شہر میں رواں ماہ اوراکتوبر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے