وزارتوں اور ڈویژنز کے مرکزی دروازوں سے عام افراد کا داخلہ بند

وزارتوں اور ڈویژنز کے مرکزی دروازوں سے عام افراد کا داخلہ بند

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میمورینڈم میں پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے دفاتر میں سماجی فاصلوں کی دوری کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے

خصوصی ہدایات پر عمل کا اطلاق 15 جون پیر سے ہو گا اور پندرہ دن تک نافذ العمل رہیں گی۔ اسی طرح دفاتر میں 50 فیصد ضروری عملے کو کورونا سے متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا کر روٹیشن کی بنیاد پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ بیماری، نزلہ ، زکام اور بخار وغیرہ کی علامات والے ملازمین کو اسٹیشن نہ چھوڑنے، فونز پر میسر رہنے اور گھروں میں رہ کام کرنے کی اجازت ہوگی اسی طرح کررونا کا شکار ہوکر آئسولیشن میں رہنے اور دفاتر سے چھٹی کے لیے کورونا پازیٹو کی رپورٹ لازمی فراہم کرنا ہوگی۔
وزارتوں اور ڈویژنز کے مرکزی دروازوں سے عام افراد کا داخلہ بند رکھنے اور انتہائی ضروری شخص کے داخلے کے لیے متعلقہ ڈپٹی سیکرٹری کی منظوری اور کورونا بارے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت یقینی بنانا ہوگی،
اسی طرح وفاقی وزارتوں و ڈویژنز کے سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز کو بھی پالیسی کے مطابق حکمت عملی ترتیب دے کر اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے