جوکل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں

جوکل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے

وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ آگے بھی وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔
اب بات 70 فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور چینی کی درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سفارشات اور سزا کو منظور کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی تھی جب کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو کہا ہے کہ آئندہ سماعت تک ملک بھر میں چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے