پی ٹی وی کے یادگار ڈرامے گیسٹ ہاؤس کے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے

پی ٹی وی کے یادگار ڈرامے گیسٹ ہاؤس کے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کے اسلام آباد سینٹر سے نشر ہونے والے ڈرامے گیسٹ ہاؤس نے مقبولت کے ریکارڈ بنائے تھے اور اب تک لوگوں کے ذہنوں میں اس کے کردار زندہ ہیں

زیادہ شہرت افضل خان کو ملی جن کا کردار ریمبو سب کے دلوں میں بس گیا اور آج بھی وہ ریمبو کے نام سے ہی جانے جاتے ہیں مگر ویٹر مراد کا کردار ادا کرنے والے طارق ملک کو بھی لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔
طارق ملک کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ان کا انتقال کارڈک اریسٹ کے باعث ہوا۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلیویژن میں کام کرتے رہے اور انہیں شہرت 1991 میں گیسٹ ہاؤس کے کردار سے ملی۔
اس کے علاوہ انہیں ریڈیو پاکستان کے پروگرام جمہور نی آواز میں باوا جی کی صدا کاری کے لیے بھی جانا چاہتا ہے۔
کچھ عرصے قبل انہوں نے پوٹھوہاری زبان کے ایک پروگرام باوے نی چگی میں کام کیا جو اسی نام کے یوٹیوب چینیل پر دستیاب بھی ہے۔
گیسٹ ہاوٴس پی ٹی وی کا ایک اور ایسا ڈرامہ ہے جس نے اپنے دور میں مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز بنا دیئے تھے جس میں مسافروں کو درپیش مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔
ڈرامے میں مراد کا ایک ڈائیلاگ ‘ٹپ ٹپ کرتا میں کمرے میں آتا ہوں’ بھی کافی مقبول ہوا تھا۔
اس ڈرامے کی ہدایاتا رؤف خالد نے دی تھیں جن کے کریڈٹ میں لاگ، انگار وادی جیسے مقبول ترین ڈرامے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے