چائے خانے اور ریستوران کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

چائے خانے اور ریستوران کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ریسٹورنٹ اور چائے خانوں/ کیفے سے ہوم ڈیلیوری شام 7 سے رات 11 بجے تک ہوگی

اس سے قبل یہ سہولت صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی، کیفے اور ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے کی سہولت صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریستوران اور کیفیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے