سعودی دلہن کے بارے میں آدمی نے اس کی بہن کو ایسی چیز دکھادی کہ قانون حرکت میں آگیا، 80 کوڑے مارنے کا حکم

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک شخص نے دلہن کی بہن کوفون پر دلہن کی ایسی تصاویر بھیج دیں کہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا اور عدالت نے اسے 80کوڑوں اور 9ماہ قید کی سزا دے دی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے دلہن کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے تھے مگر جب دلہن کسی اور سے شادی کرنے لگی تو اس نے اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں کہ ”اگر تم ملنے نہ آئیں تو میں تمہاری تصاویر اور فون پر ہونے والی گفتگو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر شیئر کردوں گا۔“ دلہن اس کی دھمکیوں میں نہ آئی۔ عین شادی کے روز اس شخص نے دلہن کی بہن کے موبائل فون پر دلہن کی تصاویر اور ریکارڈ کی ہوئی فون کالز بھیج دیں۔ دلہن کی بہن نے پولیس کو بلا لیا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزم کے قبضے سے دلہن کی تصاویر و دیگر مواد بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کرتارپور راہداری منصوبے کو خوش آئند قرار

بھارت کرتارپور راہداری منصوبے کو خوش آئند قرار

واشنگٹن: مورگن آرٹیگس نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے