اسلام آباد: وفاق نے شوگر اسکینڈل کا معاملہ نیب کے سپرد کردیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کوخط لکھ دیا
خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب شوگر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کریں، قانون کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرائیں، کابینہ کے فیصلے کے مطابق شوگر ملوں کو سبسڈی کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں ہے، درخواست ہے نیب آرڈیننس کی شق 18 کے تحت معاملے کی کریمنل انویسٹی گیشن کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 1985 سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے والے بیفشریز کیخلاف کارروائی کی جائے، بینفشریز کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے۔