بنوں جیل حملے میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

کوہاٹ: ڈسٹرکٹ جیل میں خطرناک دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی جوبنوں جیل سمیت فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں خطرناک دہشت گرد طاہرکو پھانسی دے دی گئی، مجرم طاہرولد میر شاہجہاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن  اور بنوں جیل سمیت فورسزپرکئی حملوں میں ملوث تھا۔

طاہر نے فوجی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ اے پی ایس حملے کے بعد آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں جن میں سنگین جرائم میں ملوث دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

2019ء میں پولیس کی مددکے بغیرلاکھوں روپے کی ریکوری اورملزمان پکڑے گئے

2019ء میں پولیس کی مددکے بغیرلاکھوں روپے کی ریکوری اورملزمان پکڑے گئے

پشاور: ایف آئی اے نے گزشتہ سال 6 بڑے چھاپوں میں 9.07 ملین غیر قانونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے