ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 185 ہیلتھ ورکرز میں کرونا وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 185 ہیلتھ ورکرز میں کرونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: کرونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3635 تک پہنچ گئی ہے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 126 ڈاکٹرز، 19 نرسز اور 40 پیرامیڈکس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2173 ڈاکٹرز، 462 نرسز ، 1000 پیرامیڈیکل اسٹاف میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
وزارت قومی صحت کو ارسال کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج 246 ہیلتھ کیئر ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے،1348 ہیلتھ ورکرز تاحال کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں 35 ہیلتھ کیئر ورکرز تاحال کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے سندھ کے13، کے پی کے 7، بلوچستان کے 5، گلگت بلتستان کے 2 ، پنجاب کے 6 اور اسلام آباد کے 2 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔
ہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار536 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے