کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 اراکین گرفتار

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 اراکین گرفتار

لاہور :انجینئر پائیٹر استانکزیک کو راولپنڈی کے نزیک اٹک سے ستمبر 2008 کو اغواکیا گیا تھا کہ جس کا مقدمہ نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف بسال پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا

سی ٹی ڈی پنجاب اور ملک کی اعلیٰ ایجنسی نے کلیم اللہ اور فرید خان کو یکم جون کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب انہیں ان افراد کی ایک دہشت گردانہ کارروائی کے لیے راولپنڈی آمد کی انٹیلیجنس رپورٹ موصول ہوئی تھی۔
اس بریک تھرو کے بعد پولش انجینیئر کے اغوا کے بعد قتل کا مقدمہ اندراج کے 12 سال بعد تفتیش کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا اور ان کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
اس پیش رفت سے باخبر ایک عہدیدار نے بتایا کہ فروری 2009 میں 7 منٹ کی خوفناک ویڈیو میں نامعلوم ملزمان کو پولش انجینئر کا گلا کاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں نے پائیٹر استانکزیک کو 4 ماہ سے زائد عرصے تک قید رکھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ زمین پر بیٹھے انجینئر کو 2 نقاب پوش آدمیوں نے (آف کیمرہ) گرایا اور ایک عسکریت پسند نے اسے باتوں میں مشغول کیا اور دیگر 3 نے ان کا سر قلم کردیا۔
ایک نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا کہ پولش انجینئر کوطالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے سبب قتل کیا گیا۔
’تفتیش کے دوران کلیم اللہ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے پولش انجینیئر کے ذبح میں حصہ لیا تھا اور فرید خان نے بتایا تھا کہ اغوا کے بعد انہیں درہ آدم خیل میں 15 روز قید رکھا گیا تھا۔
بعدازاں انجینئر کو جنوبی وزیرستان منتقل کردیا گیا تھا جہاں 7 فروری 2009 کو انہیں ذبح کردیا گیا۔
30 سالہ فرید خان زرغم خیل آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور درہ آدم خیل کے حاجی نور علی قلعے میں رہائش پذیر تھا۔
دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث ہے جس میں اسپن، کوٹل پولیس اسٹیشن پر حملوں، تور سپر میں آپریشن کے دوران فوجیوں کے قتل عام حاجی نور علی قلعے میں لڑکیوں کے اسکول پر آئی ای ڈی حملے، کاکاخیل میں کان کنوں کے مالکوں کے اغوا اور قتل، کیول گاؤں میں قبیلے کے سربراہ کے قتل، امن لشکر پر متعدد حملوں، سی ڈی کی دکانیں تباہ کرنے اور اغوا برائے تاوان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف انکوائری بند کردی

نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف انکوائری بند کردی

لاہور:نیب لاہور نے چوہدری برادران کیخلاف بنکوں سے نادہندگی کی 20 سال پرانی انکوائری بند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے