اداکار میکال ذوالفقار نے بیوی کو طلاق دیدی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار میکال ذوالفقار نے بیوی کو طلاق دیدی ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی نامور اداکار گزشتہ کئی دنوں سے خبروں میں ہیں، پہلے وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی کے خبریں منظر عام پر آئیں  جس کے بعد اداکارہ نور کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ سامنے آیا جب کہ اب نامور اداکار میکال ذوالفقار کی شادی بھی اختتام پزیرہوگئی۔

میکال ذوالفقار نے اپنے فیس پک پیج پر اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی دکھ سے یہ بات بتانا پڑرہی ہے  کہ بدقسمتی سے میری 6 سالہ شادی کا اختتام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے اوراس دوران  معاملات سلجھانے کی کافی کوششیں کی گئیں جس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے