ایک کتے نے ٹی وی شو پر 11 لوگوں کے ساتھ ایسا کام کردیا جس کی مثال نہیں ملتی، آپ کو یقین نہیں آئے گا

بیجنگ:  ہپناٹزم ایک ایسا ہے جس کے ذریعے اس کا ماہر کسی بھی شخص کے حواس پر قابو پا کر اسے مبینہ طور پر کوئی بھی کام کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ افسانوں میں تو اس کے ذریعے لوگوں سے خودکشی تک کروانے کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں تاہم یہ کہانیاں بہت سوں کی نظر میں افسانوں کی حد تک ہی محدود ہیں۔ مگر ایک چینی ٹی وی شو میں، ہپناٹزم کے ماہرتو ایک طرف، ایک کتے نے 11افراد کو اپنی آنکھوں سے ہپناٹائز کرکے گہر نیند سلا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ کتا اپنی انگریز مالکن کے ساتھ شو میں شریک ہوا جہاں اس نے 11شائقین کو اپنی آنکھوں سے ہپناٹائز کرکے سلانے کا حیران کن مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر کروڑوں لوگ ششدر رہ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 11لڑکے لڑکیاں سٹیج پر آتے ہیں اور اپنی مالکن کی گود میں موجود کتے کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔ کتا ان کی آنکھوں میں باری باری دیکھتا جاتا ہے اور سب کو گہری نیند میں مبتلا کرکے وہیں سٹیج پر سلا دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں ایسا ہی منظر برطانوی شو Got Talentمیں دیکھا گیا جہاں ایک ماہر نے سائمن کوویل نامی شخص کو ہپناٹائز کرکے سلا دیا تھا۔ بیدار ہونے کے بعد سائمن نے بتایا کہ ”یہ 100فیصد حقیقی ہے۔ ہپناٹائز ہونے پر مجھے واقعی نیند آنے لگی اور چند لمحوں بعد میں گہری نیند سو گیا۔اس میں بالکل ایسے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کا دماغ آپ کو کچھ ایساکرنے کے لیے کہہ رہا ہو، جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم آپ وہ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کاش میں اس کتے کو خرید سکتا ۔ اس کے ذریعے دنیا پر حکمرانی کی جا سکتی ہے، کیونکہ یہ اپنی آنکھوں سے آپ کو گھور کر آپ سے ہر وہ کام کروا سکتا ہے جو یہ چاہتا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے