ڈبلیوایچ اوکی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں

ڈبلیوایچ اوکی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں

اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹرظفرمرزانے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خود مختار فیصلے کئے ہیں

کوروناوائرس کےمعاملےپرسوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ اونےصرف وباکودیکھناہوتاہے، ڈبلیوایچ اوکی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔
ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل کرناہماری اولین ترجیح ہے، کوروناوائرس کےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے، کوئی پتہ نہیں وائرس کتناعرصہ رہناہے، جوسیکٹرزبندہیں وہ بندہی رہیں گے
عوام نےسمجھاکوروناعیدکےبعدختم ہوجاناہے اور احتیاط نہ کی، آنےوالےدنوں میں کوروناکےکیسزبڑھتےہوئےنظرآرہےہیں، عوام کےلیےجوبہترہےوہ فیصلہ کرتےہیں، حکومت کےپاس لاک ڈائون کا آپشن موجودہے۔
علمی ادارہ صحت نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کی نرمی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اور 22 مئی کو پابندیاں اس وقت اٹھائی گئیں جب ملک اس فیصلے کے لیے بنیادی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے