امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاہ فام کو فضائیہ کے سربراہ مقررکیا گیا

امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاہ فام کو فضائیہ کے سربراہ مقررکیا گیا

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کاسربراہ نامزد کیا، اس سے قبل سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دی، سینیٹ میں جنرل براؤن کے حق میں98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا

امریکی صدرٹرمپ، مائیک پینس اور مائیک پومپیو نے اس تقرری کو تاریخی قرار دیا ہے، جنرل براؤن امریکی پیسیفک ایئرفورس کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔
جنرل چارلزبراؤن کی تقرری سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل براؤن کے حوالے سے میرے فیصلے کی آج سینیٹ نے توثیق کردی ہے، آج امریکا کیلئےایک تاریخی دن ہے، جنرل چارلز براؤن کےساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔
امریکی فضائیہ کے نومنتخب سربراہ جنرل چارلس براؤن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ
میں نے کیریئر کے دوران متعدد مرتبہ تعصب اور نفرت کا سامنا بھی کیا، مجھ سے اکثر پوچھا جاتا تھا کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو ؟

یہ بھی پڑھیں

الٹرا سپر سونک میزائل "ایون گارڈ" کیا ہے

الٹرا سپر سونک میزائل "ایون گارڈ” کیا ہے

روس: صدرپیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے