طبیعت زیادہ اچھی نہیں لیکن ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے

طبیعت زیادہ اچھی نہیں لیکن ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے

اداکارہ نے خود اور ان کے قریبی ساتھیوں اور متعدد اداکاروں نے بھی ان خبروں کی تردید کی اور بتایا کہ اگرچہ روبینہ اشرف کی صحت بہت ہی اچھی نہیں مگر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں

ان ہی خبروں کے بعد 8 جون کو روبینہ اشرف کی صحت کا ٹرینڈ بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا اور کئی اداکاروں نے ان کی صحت کےلیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔
لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی خبریں پھیلانے کے بعد روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
مینا طارق نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں، وہ اب روبہ صحت ہیں اور ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
مینا طارق نے لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائےاور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فکشن فلم 'دی بیٹ مین' کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق

فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق

فلم بندی کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا لیکن شوٹنگ کتنے عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے