حکومت نے اسپتالوں پر کورونا سے بچانے والا انجکشن خریدنے پر پابندی لگادی

حکومت نے اسپتالوں پر کورونا سے بچانے والا انجکشن خریدنے پر پابندی لگادی

لاہور: اسپتالوں کے براہ راست ٹوسلی ذوماب’’ایکٹیمرا‘‘انجکشن خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی، انجکشن خریدنےسے متعلق سیکریٹری ہیلتھ کئیر نے تمام اسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے

مراسلے میں کہا گیا اسپتالوں کےسربراہان نے منظوری کے بغیر ٹوسلی ذوماب انجکشن خریدنا شروع کیا، اسپتال کمپنی سے انجکشن کی خریداری کے لیے براہ راست رابطہ کرنے لگے، کوئی اسپتال انجکشن خریدنا چاہتا ہے توسیکریٹری ہیلتھ کیئر کو آگاہ کرے۔
محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ انجکشن کورونا مریضوں کو تجویز ،لگانے کیلئے ایکسپرٹ کی ضرورت ہوتی ہے، متعلقہ انجکشن کےاستعمال کا فیصلہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کرے گا۔
کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والا ایکٹیمرا انجیکشن اچانک نایاب ہو گیا، 29 ہزار روپے کا یہ انجیکشن اب 1 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو نے وزیر اعظم اور چیف جٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ انجیکشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
میڈیسن سیلرز کے مطابق پورے پاکستان میں اس انجیکشن کی ڈیماینڈ ہے لیکن اسٹاک شارٹ ہو چکا ہے، ڈریپ اور وفاقی حکومت نے صورت حال کو فوری کنٹرول نہ کیا تو مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے ضلع لودھراں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ڈی جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے