جیل کے لباس میں ملبوس 44 سالہ ڈیرک چوون قتل کے الزام میں عدالت میں پیش

جیل کے لباس میں ملبوس 44 سالہ ڈیرک چوون قتل کے الزام میں عدالت میں پیش

امریکا: منی ایپلیس کے ایک جج نے پیر کے روز پولیس آفیسر ڈیرک چوون کو 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں اپنی پہلی عدالت میں پیشی پر 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت مقرر

جیل کے لباس میں ملبوس 44 سالہ ڈیرک چوون قتل کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے اور وکلا کے سوالات کے جوابات دیے۔
ہینے پن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جینیس ریڈنگ نے ان کی مشروط ضمانت کے لیے دس لاکھ ڈالر اور غیر مشروط ضمانت کے لیے 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم مقرر کی۔
شرائط کو پورا کرنے کے لیے ملزم کو اپنے ہتھیار واپس کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی بھی سیکیورٹی ادارے میں کسی بھی عہدے پر کام نہ کرنے، ریاست نہ چھوڑنے پر متفق ہونے اور فلائیڈ کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
سرکاری پراسیکیوٹر میتھیو فرینک نے الزامات کی شدت اور اس معاملے پر عوامی سطح پر سخت ردعمل، دونوں کی وجہ سے ڈیرک چوون کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی ضمانت طلب کی تھی۔
اس معاملے میں اگلی سماعت کے لیے جج نے 29 جون کی تاریخ مقرر کردی۔
منی ایپلس کے جارج فلائیڈ کے ساتھ گرفتار ہونے والے تین دیگر افسران اس قتل کی مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اب تک انہیں ایک مقامی جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔
پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری فارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ان احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع تھا جب ایک پولیس افسر کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھے دیکھا جا سکتا تھا۔
سفید فام پولیس افسر سے جارج فلائیڈ زندگی کی بھیک مانگتے رہے لیکن وہ پولیس افسر 9منٹ تک اس کی گردن پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا رہا جس سے بالآخر اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔
یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد امریکا بھر میں مظاہرے، پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
جارج کی ہلاکت میں ملوث سفید فام پولیس اہلکار ڈیرک چوون پر دوسرے درجے کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔
سیاہ فام شہری کی موت کے بعد مینی ایپلس میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور احتجاج کی گزشتہ 50سال میں کوئی مثال نہیں ملتی

یہ بھی پڑھیں

الٹرا سپر سونک میزائل "ایون گارڈ" کیا ہے

الٹرا سپر سونک میزائل "ایون گارڈ” کیا ہے

روس: صدرپیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے