ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہوگیَ ہے

ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہوگیَ ہے

کراچی: سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 750 مریض صحتیاب ہوئے ہیں

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو افراد خود کو آئسولیٹ کر رہے ہیں اور مکمل آرام کر رہے ہیں ان کی صحتیابی کی شرح زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے درخواست ہے ماسک پہنیں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ بچے اور بزرگ شہری ہر وقت گھروں میں رہیں۔
پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 646 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہوچکی ہے۔
اب تک کرونا وائرس سے 2 ہزار 172 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے