ایرانی فٹبالر اور اداکارہ ناز نوریزی ….

ایرانی اداکارہ ”ناز نویزی“ نے پاکستانی فلم مان جاﺅ نا سائن کر لی،وہ ڈانسر اور فٹبال کی  کھلاڑی بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی سپر ماڈل اور اداکارہ ناز نویزی نے پاکستانی فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے لالی ووڈ فلم ”مان جاﺅ نا“ سائن کر لی جس کے بعد وہ بھارتی فلم میں بھی اداکاری کریں گی ۔ ناز نویزی لالی وو ڈ فلم ”مان جاﺅ نا “ میں عدیل چودھری کیساتھ کام کر رہی ہیں ، فلم کی شوٹنگ جاری ہےاس فلم میں اداکاری کرنے کے بعد وہ بالی ووڈ میں بھی قدم رکھیں گی تاہم اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ نے کوئی اعلان نہیں کیا ۔

جرمنی میں پیدا ہونے والی ناز نویزی فارسی ، انگریزی ، جرمن ، فرانسیسی ، ہندی اور جرمن زبان بول سکتی ہیں ۔نازکی ویب سائٹ کے مطابق وہ فٹبال کھیلنا پسند کرتی ہیں اور بہت اچھی ڈانسر بھی ہیں جنہوں نے بچپن میں روائتی فارستی ڈانس سیکھ رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ 15سال کی عمر سے ماڈلنگ کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں اور اب تک بہت سے نامور برانڈز کیلئے ماڈلنگ کر چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے