کم جونگ ان کی شدید طبیعت خرابی اور ہلاکت سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

کم جونگ ان کی شدید طبیعت خرابی اور ہلاکت سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

پیانگ یانگ: شمالی کوریائی سربراہ ایک بار پھر اپنے مخصوص لباس اور انداز میں اہم ملکی اجلاس میں شریک ہوئے جس کے بعد دنیا بھر میں ان سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں مسترد ہوگئیں، کم جونگ ماضی کی بنسبت زیادہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے

رپورٹ کے مطابق ملکی اہم اجلاس کے دوران کم جونگ نے سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جبکہ شمالی کوریا نے اب تک ایک بھی کروناوائرس کے کیس کی تصدیق نہیں کی جس پر پوری دنیا کو حیرت ہے۔
لیڈر کم جونگ کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کے بعد وہ آج پہلی میٹنگ میں شریک ہوئے، ملکی سربراہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاستی میڈیا پر آنے سے بھی گریز کررہے تھے۔
کم جونگ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ شمالی کوریا پر عالمی پابندیاں عائد ہیں جس سے اس کی اکانومی شدید متاثر ہے اور رہی سہی کسر کروناوائرس سے متعلق تجارتی پابندیاں پوری کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے