خاتون نے الو کی جان بچا کر پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قائم کردی

خاتون نے الو کی جان بچا کر پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قائم کردی

نئی دہلی: الو دن کی روشنی میں بھٹک گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوّوں اور چیلوں سمیت دیگر پرندوں نے بھی الو پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ بچا کر ایک گھر کے کچن میں گھس گیا جہاں خاتون کھانا پکا رہی تھی

خاتون نے فضا میں کوّوں اور چیلوں کی اڑان دیکھ کر فوراً کچن کی کھڑکی اور دروازہ بند کردیا اس طرح الو کی جان بچ گئی۔ قبل ازیں خاتون اپنے سامنے الو کو دیکھ کر ڈر اور خوف کا شکار ہوگئی تھی۔
بھارتی خاتون کے شوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الو کی تصاویر شیئر کیں اور اپنی بیوی کا کارنامہ صارفین کو بتایا جس پر صارفین نے مذکورہ عورت کی خوب تعریف کی اور اسے پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قرار دی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ الو کی بصیرت دن کی روشنی میں کم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں اپنا شکار کرتے ہیں اور دن بھر سو کر اپنا وقت گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے