ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان

ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان

نیوزی لینڈ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی ٹیسٹ رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔
وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس دوران بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ ہم نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے جس کے لیے عوام کی شکر گزار ہوں۔
نیوزی لینڈ میں کورونا کے کل 1504 کیسز سامنے آئے اور 22 ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے